وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کیلئے 10 ارب روپے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب نے ایگریکلچر اور روڈز سیکٹر کی 23 سکیموں کیلئے 77ارب روپے کے فنڈز منظوری دیدی جبکہ کسان کارڈ کیلئے 10 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے مالی سال 25-2024 کے چوتھے اجلاس میں سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیرصدارت ہوا،پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کیلئے 1 ارب 25کروڑ کی منظوری،مختلف اضلاع میں روڈز سیکٹر کی 21 اسکیموں کیلئے 67ارب منظور،منظور شدہ فنڈز سے مری، گجرات،حافظ آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہو گی،راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلیے بھی فنڈز منظور کیے گئے ہیں ،روڈزکی بحالی کے پروگرام میں خوشاب، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع شامل ہیں،نارووال، قصور، پاکپتن چنیوٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی فنڈز منظور کیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : مزدوروں کیلئے مفت فلیٹس کا اعلان،6ارب روپے کی گرانٹ بھی جاری
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ،سیکرٹری اگریکلچر افتخار علی سہو، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔