(وقاص عظیم )سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا،گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاونس کی مد میں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاونس کا اطلاق بیرون ملک تعیناتی پر نہیں ہوگا ،ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
Jul 10, 2024 | 19:08:PM