گزشتہ روز شہید ہونیوالے کپٹن اسامہ مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Jul 10, 2024 | 19:12:PM
گزشتہ روز شہید ہونیوالے کپٹن اسامہ مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
کیپشن: گزشتہ روز شہید ہونیوالے کپٹن اسامہ مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کپٹن اسامہ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، 24 سالہ شہید اسامہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے ملکی ایئرپورٹس پر ’ای گیٹس‘ کی تنصیب، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم اعلان کر لیا

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔