صدر آصف علی زرداری کا دورہ لاہور،ملاقات کیلئے پیپلز پارٹی رہنمابلاول ہاؤس پہنچنا شروع

Jul 10, 2024 | 19:17:PM
صدر آصف علی زرداری کا دورہ لاہور،ملاقات کیلئے پیپلز پارٹی رہنمابلاول ہاؤس پہنچنا شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین آصف علی زرداری کی لاہور آمد پر پارٹی کے رہنما، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز  بلاول ہاؤس ان سے ملاقات کیلئے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور اور پنجاب حکومت سے معاملات زیر بحث آئیں گے،ملاقات کیلئے پنجاب کے ارکان اسمبلی کی آمد بھی جاری ہے،رہنما پیپلز پارٹی حسن علی اعوان،غلام فرید گنج،رکن پنجاب اسمبلی نیلم جبار، بیرسٹر عامر حسن، میاں ایوب، علامہ یوسف اعوان، ابرار شاہ، امتیاز صفدر وڑائچ سمیت دیگر پہنچ گئے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی کچھ دیر بعد بلاول ہاؤس پہنچے گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت اور لاہور کی تنظیمیں بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی امور اور پنجاب حکومت سے معاملات کے زیر بحث آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا مزدوروں کو 1200 سے زائد فلیٹس مفت دینے کا اعلان