میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز پر انعامات کی بارش

Jul 10, 2024 | 20:28:PM

(راؤ دلشاد) میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز پر انعامات کی بارش ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور بورڈ  پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کرلیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ آفس میں پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات سے ملاقات کی، وہ اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں، ملاقات میں سینیئر منسٹر مریم اوورنگ زیب، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید، ڈاکٹر احتشام انور، سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر بشریٰ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈر محمد کاشف، معیز حیدر، عبید اللہ عثمان، ماہین سجاد، عبیرہ اصغر، زینب آصف، سحر شکیل، لائبہ، غلام ہمایوں دین، احتشام الحق، محمد فرحان، حفصہ، مائرہ عمران، حافظہ کائنات عامر، مائرہ خرم شامل نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا، انہوں نے طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی، انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں دیں، تمام طلبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعاما ت دیئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلی پوزیشن ہولڈرز کو 3، 3 لاکھ، سیکنڈ کو 2، 2 لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے، انہوں نے ہر پوزیشن ہولڈر سے بات چیت کی اور پڑھائی کی ٹائمنگ کے بارے میں پوچھا، وزیر اعلیٰ کے دریافت کرنے پر طلبہ نے ٹیچرز، والدین اور بہن بھائیوں کی سپورٹ اور پسندیدہ مضمون کے بارے بتایا، پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ریاضی کو پسندیدہ مضمون قرار دیا، پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے وزیر اعلی مریم نواز سے کھل کر باتیں کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

اعلیٰ تعلیم کے لئے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی, معصوم طالبہ گھر کے حالات بتاتے آبدیدہ ہو گئی، طالبہ نے مزید کہا کہ پہلے لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے، اب پتہ چل رہا ہے اب مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں، ایک طالب علم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی دعوت سے فخر محسوس ہو رہا ہے، اعتماد بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے ملکی ایئرپورٹس پر ’ای گیٹس‘ کی تنصیب، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم اعلان کر لیا

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ کے درمیان کر فخر محسوس کر رہی ہوں، پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے، بہت خوش ہوں، ملک کا مستقبل روشن ہے، بچوں کی کامیابی پر والدین اور ٹیچرز خوشی اور فخر  محسوس کرتے ہیں۔

مزیدخبریں