’ویمن ایمپاورمنٹ بہت مزے کی چیز ہے ‘،ہانیہ عامر کی والد کے ہمراہ ڈرائیونگ کرتے ویڈیو وائرل

Jul 10, 2024 | 20:31:PM
’ویمن ایمپاورمنٹ بہت مزے کی چیز ہے ‘،ہانیہ عامر کی والد کے ہمراہ ڈرائیونگ کرتے ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ماڈل و اداکارہ  ہانیہ عامر  کی والدہ والد اور بہنوں کے ہمراہ ڈرائیونگ کرتے ویڈیو وائرل  ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے ، جس میں اداکارہ خود ڈرائیو کر رہی اور ان کے والد فرنٹ سیٹ میں بیٹھے ہیں ، ویڈیو میں ان کے والد کا کہنا ہے کہ ، جینڈر ایمپاورمنٹ کا ثبوت ، ماں باپ اور تین بیٹیاں ہیں اور بیٹی گاڑی چلا رہی ہیں ، جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایمپاورمنٹ تو حیران کن ہے لیکن وہ اس وقت اسلئے گاڑی چلارہی ہیں کیونکہ ان کے والد گاڑی چلانا نہیں چاہتے چونکہ یہ گاڑی مینول ہے اور ان کے والد کے مطابق انہوں نے پچھلے 20 سال سے مینول گاڑی نہیں چلائی ۔ 

ویڈیو میں اداکارہ کے والد ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں، جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا والد ہے اور انہوں نے سب فیملی کی زندگی میرے ہاتھوں میں سونپ دی ہے۔ 

خیال رہے کہ یہ فیملی ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی ہے اور یہ ویڈیو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ۔