(روزینہ علی) گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں 11 سے 15 جولائی کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں، گلگت بلتستان میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں ہنزہ، استور، سکردو، دیامیر، گلگت، گھانچے، شگر، چلاس کے علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ موسمی حالات کے ممکنہ اثرات کے باعث گلیشئرز کی برف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے، گلگت بلتستان میں نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی متوقع ہیں، پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں، عوام موسمی صورتحال سے آگاہ اور پہاڑی علاقوں کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں سے لین دین کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
این ڈی ایم نے کا کہنا ہے کہ خطرے سے دو چار علاقوں کی آبادی مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں، عوام بروقت الرٹس کے لیے 'پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ' موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، موسم کی رپورٹس پر گہری نظر رکھیں۔