پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی پی ایم سی کو طلب کرلیا

Jul 10, 2024 | 23:20:PM
پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی پی ایم سی کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے جانے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی) کے سابق ایم ڈی ظفر عباس کو طلب کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر عباس کو ایف آئی اے نے 11 جولائی کو اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف ائی اے نے اوور بلنگ پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ،واضح رہے کہ ملک بھر میں جہاں عوام بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے تنگ ہیں وہیں حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو خصوصی رعایت دی ہے، تاہم یہ شکایات سامنے آئی تھیں کہ 200 یونٹ سے کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو اوور بلنگ کی گئی ہے جس کے باعث وہ پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری سے نکل گئے اور زیادہ بل ادا کرنا پڑے،اس صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے تھے کہ پروٹیکٹد صارفین کو اوور بلنگ کرنے والوں کا تعین کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا دونوں کوچز اور کپتانوں پر مشتمل 5رکنی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ