(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بڑی شدت سے اس انتظار میں ہے کہ ممبئی میں لاک ڈاؤن ختم ہو اور وہ فلم ٹائیگر۔3 کی شوٹنگ شروع کریں جبکہ مشہور ہدایتکار زویا اختر نےاداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی نئی فلم بنانے کا ارادہ کر لیا ہے۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کےمطابق اداکارہ کترینہ کیف جلد ہی فلم’سوریہ ونشی‘ اور ’فون بھوت‘ میں نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ ان کے ایک اور بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ بھی جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔کترینہ ’ٹائیگر۔3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کا بڑی شدت سے انتظار کر رہی ہیں۔ممبئی میں فلم کا سیٹ تیار ہے اور ان کے ساتھ پوری ٹیم کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کی منتظر ہے۔اہم بات یہ ہے کہ یش راج بینر تلے بنائی جانے والی فلم ٹائیگر ۔3 فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔ٹائیگر۔3 میں سلمان خان ، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے اہم کردار ہیں۔
دوسری جانب بالی وڈ کی مشہور ہدایتکار زویا اختر نےاداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ کترینہ کیف کو لے کر ایک فلم بنانے کا ارادہ کرلیاہے۔زویا اختر نے رنویر سنگھ کے ساتھ’ دل دھڑکنے دو‘ اور ’گلی بوائے‘ جیسی فلمیں بنائی ہیں جبکہ انہوں نے کترینہ کے ساتھ ’ زندگی نا ملے گی دوبارہ‘ میں کام کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ زویا اختر نے جب کترینہ کیف کو اپنی فلم کی سکرپٹ سنائی تو انہوں نے فورا’ہاں‘ کہہ دیا۔زویا اختر کی فلم میں کترینہ کیف کا بہت ہی پاورفل کردار ہے۔یہ بھی پڑھیں: آج موسم گرم ، جمعہ سے پیر کے دوران بارشیں