(24نیوز)وفاقی حکومت کا سالانہ بجٹ 2021-22 کل آرہا ہے، کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے حکومت سے آئندہ بجٹ نئے ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سلیم الزمان صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے جو حالات ہیں اس میں نئے ٹیکسز برداشت نہیں کرسکتے،پہلے سے لگے ہوئے ٹیکسز میں حکومت کو ریلیف دینا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں ٹیکس بیس بڑھا کر حکومت ریونیو اکھٹا کرے گی۔
سلیم الزمان نے مزید کہا کہ صنعتی علاقوں کے مسائل کے لئے خصوصی بجٹ مختص کرنا چاہئیے،ٹیکس ریفنڈز کے لئے بھی حکومت بجٹ میں خصوصی اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کاسلیکٹڈ حکومت کاسلیکٹڈ بجٹ ماننے سے انکار