(24نیوز)لاڑکانہ میں گورنمنٹ میونسپل بوائز ہائی اسکول کی بجلی گزشتہ تین روز سے بند ہے،بجلی نہ ہونے پر طلبا نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرکے سیپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ میونسپل ہائی سکول میں گزشتہ تین روز سےبجلی بند ہے،بجلی بند ہونے پر ہائی سکول کے طلبا نے سیپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،طلبا نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں بغیر بجلی کے کیسے تعلیم حاصل کریں۔ نہ بجلی ہے نہ پانی اور قیامت خیز گرمی میں پنکھوں کے بغیر تدریسی عمل ممکن نہیں،مظاہرین نے مزید کہا کہ سیپکو انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا، بجلی نہ ہونے پر شدید گرمی اور حبس کے باعث جینا مشکل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9سالہ بچہ ٹریکٹر کے روٹا ویٹر مشین میں آ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا