(24 نیوز) پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے خواجہ سراؤں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا،ابتدائی مرحلے میں مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں خواجہ سراوں کی تربیت مکمل کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان ہلال احمر خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ پاکستان ہلال احمر بلا امتیاز لوگوں کی مدد کے جذبے پر یقنین رکھتی ہے، خواجہ سرا معاشرے کا حصہ ہیں، ابتدائی طبی امداد کی تربیت لینا ہر شہری کی طرح ان کا بھی حق ہے۔ اس اقدام پر نادرہ خان چئیرپرسن ٹرانس جینڈر مانسہرہ نے کہا ہے کہ ہلال احمر پرونشل فرسٹ ایڈ کوارڈینٹر کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کا سلسلہ خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خطے میں قیام امن، امریکہ اور پاکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی