تربیلا: پن بجلی میں اضافہ،مزید 2یونٹ نے پیداوار شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تربیلا میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی پن بجلی کی پیدا وار میں بہتری آنے لگی تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے دو مزید یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی۔
ترجمان واپڈا تربیلا سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی میں 672 میگاواٹ کا اضافہ ہو جائے گا،تربیلا سے اس وقت 2ہزار 30 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،واپڈا کے پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر5 ہزار 264 میگاواٹ بجلی مہیا کر رہے ہیں۔
ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ پیک آورز میں پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو جائے گا، واپڈا پیک آورز کےدوران پن بجلی کی پیداوارتقریباً 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھکر:ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی ،5مسافر زخمی