PSL: آ ج کراچی کنگزاورملتان سلطانز ،لاہورقلندرزاورپشاورزلمی میں جوڑ پڑیگا

Jun 10, 2021 | 14:08:PM

(24 نیوز)پی ایس ایل میں آج2میچزکھیلےجائیں گے،پہلامقابلہ کراچی کنگزاورملتان سلطانز جبکہ دوسرامقابلہ لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کےدرمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں ہونیوالے پی ایس ایل 6 میں آ ج پہلا مقابلہ چھ بجے  کراچی کنگزاورملتان سلطانز  کے درمیان شروع ہو گا جبکہ دوسرا مقابلہ نو بجے لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ کل کھیلے جانیوالے پندرہویں  سنسنی خیز مقابلے میں 

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اسلا م آ با د یو نائیٹڈ نے لا ہور قلندرز کو جیت کے لئے 144رنز کا آسا ن ہدف دیا تھا۔لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار راشد خان اور ٹم ڈیوڈ کا رہا۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر  ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ محمدحفیظ بھی 29 رنزکی اننگز کھیل سکے۔غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک بھی کوئی خاص کھیل پیش نہیں کر سکے، 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی سب سے نمایاں با ﺅلرتھے جنہو ں نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض قلندرز کے 2 شکار کیے۔جبکہ فہیم اشرف، فواد احمد اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں:  سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست

 

مزیدخبریں