ہائے لوڈشیڈنگ، کیسکو آفس کے باہر شہریوں کا احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کےعلاقےسیٹلائٹ ٹاؤن،سر کی روڈ اورپشتون آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کو بند کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نےسیٹلائٹ ٹاون میں واقع کیسکو آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ٹائرجلا کر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کیسکو کی جانب سے شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہر میں پانی کا مسئلہ بھی سنگین ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی کا مسلئہ حل نہیں کیا جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات بے نتیجہ،سرکاری ملازمین بجٹ والے دن پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے