عثمان بزدار اور اسد قیصر کی ملاقات،ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے

Jun 10, 2021 | 15:01:PM

(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ملاقات میں ،پنجاب میں جاری میگا پروجیکٹس اور آئندہ بجٹ پر گفتگو  کریں گے،وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ عوام اور کسان دوست ہو گا۔  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے۔پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار زراعت پر خصوصی کمیٹی قائم کی،مڈل مین کے کردار کا تدارک اور کسان کو سستے داموں کھاد بیج کی فراہمی سے کسان خوشحال زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ کمیٹی نے کسانوں کو رعائتی نرخوں پر قرضہ جات کی فراہمی کی سفارش کی گئی ھے۔ پنجاب میں گندم کی بمبر فصل پر پنجاب حکومت کو سراہا۔ کسان کی خوشحالی میں ملک کی خوشحالی ھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب کی دو ڈویژن میں صحت کارڈ کے اجراء پر وزیراعلی کو سراہا۔صحت کارڈ سے عوام کو مفت علاج کی فراہمی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    تربیلا: پن بجلی میں اضافہ،مزید 2یونٹ نے پیداوار شروع کر دی

مزیدخبریں