(24 نیوز)سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں پہلی بار خاتون دہشت گرد کے نام کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر سعدیہ کالعدم القاعدہ کی سرگرم دہشت گرد ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل کی جانیوالی خاتون ڈاکٹر سعدیہ القائدہ کے دہشت گرد عمر کاٹھیو کی اہلیہ اور داعش کے دہشت گرد عمر یوسف کی خالہ ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ کا پورا خاندان دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ ڈاکٹر سعدیہ کراچی کی رہائئشی تھی۔ 54 سالہ خاتون دہشت گرد کو اردو اور انگلش زبان پر عبور حاصل ہے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے نوویں ایڈیشن میں 146 دہشت گردوں کے نام ہیں جبکہ ریڈ بک میں 93 نئے دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات بے نتیجہ،سرکاری ملازمین بجٹ والے دن پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے