(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری سورج گرہن کو دیکھنے سے گریز کریں، سورج کی شعاعوں سے آنکھوں کی بینائی کو نقصان ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر شروع ہو ا جوچار بج کر 34 منٹ تک جاری رہے گا ،یہ سورج گرہن زمین کے شمالی نصف کرے کے انتہائی شمالی ممالک میں دیکھا جاسکے گا جن میں روس، گرین لینڈ ، شمالی کینیڈا ، یورپ اور امریکہ شامل ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔
اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لئے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہائے لوڈشیڈنگ، کیسکو آفس کے باہر شہریوں کا احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بند کردی
رواں سال کا پہلا سورج گرہن
Jun 10, 2021 | 15:47:PM