اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ، حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

Jun 10, 2021 | 16:30:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ناقص کارکردگی والے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں ، ناقص تعلیمی نتائج دینے والے کالجوں کے پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو سالانہ اے سی آرز مسلسل خراب ہونے پر اساتذہ کو سروس سے ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔ کالجوں میں تعینات سرکاری ملازمین کو بھی اے سی آرز خراب ہونے پر ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ڈی پی آئی کالجز نے پرنسپلز کو خراب اے سی آرز پر مشتمل اساتذہ کی تفصیلات مانگ لیں ہیں۔ کالجوں کے لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کیا جائے گا، کالجوں میں تعینات اساتذہ کے اپنے مضامین میں طلبا کے تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹی رزلٹ بھی دیکھیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:PSL: آ ج کراچی کنگزاورملتان سلطانز ،لاہورقلندرزاورپشاورزلمی میں جوڑ پڑیگا

مزیدخبریں