شدید بجلی بحران ،واہ نیا پاکستان !!!

Jun 10, 2021 | 16:24:PM
شدید بجلی بحران ،واہ نیا پاکستان !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا بجلی کے شارٹ فال پر ردعمل، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ،حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ  ملک گیر بجلی کے شارٹ فال نے وزیر اعظم کے معاشی خوشحالی کے دعووں کو آشکار کر دیا ہے ۔ وزیر توانائی سندھ تبدیلی سرکار کا عوام کو نیا تحفہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں 20 گھنٹے کا ظالمانہ اظافہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،ایک طرف دنیا کی مہنگی ترین بجلی نے پاکستان کی عوام کا خون چوس لیا دوسری طرف شدید گرمی میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ تین سال کی نااہلی کا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے،لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ پاور سیکٹر کو آر ایل این جی کی کمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کو 700 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی کی کمی کا سامنا ہے،وقت پر آر ایل این جی نہ منگوانے کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال ہے۔ آر ایل این جی کی بروقت فراھمی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ ،بلوچستان اور کے پی کے کو 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ،وفاقی وزراء اپنی نااہلی تسلیم کرنے کے بجاۓ عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:    8سالہ بچی کو قتل کر کے لاش کماد میں چھپا دی،جنگلی جانور نوچتے رہے