حکومت کا چار فیصد گروتھ ریٹ کا دعویٰ درست نہیں، فاروق ستار

Jun 10, 2021 | 17:57:PM
حکومت کا چار فیصد گروتھ ریٹ کا دعویٰ درست نہیں، فاروق ستار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناہے کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کیلئے قانون سازی ہوتی، بجٹ بنتے ہیں پاکستان گھٹنوں پر معیشت زمین پر لیٹ گئی ہے ،گورکھ دھندا ہے کہ چار فیصد گروتھ ریٹ ہے، اپوزیشن کی بات درست ہے گروتھ ریٹ ڈھائی سے تین فیصد سے زیادہ نہیں ۔
فاروق ستار کاکہناتھا کہ تعلیم صحت پانی بجلی نکاسی آب اور دیگر بنیادی ضروریات ہیں ان بنیادی ضروریات پر کم از کم پانچ فیصد حصہ مختص کرنا ہوگا ،ان کا مزید کہناتھا کہ ہنر سکھانے والے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام اہم ضرورت ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تبدیل کرکے انویسٹمنٹ پروگرام میں تبدیل ہونا چاہئے، بارہ ہزار ماہانہ پر خاندانوں کو محتاج بنارکھا ہے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے پروگرام ترتیب دینا ہوں گے،فاروق ستار نے کہاکہ ہم اپنی بہن بیٹیوں کو احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ری ڈیزائن کرکے بااختیار بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بیچنے کا اعلان