تحریک انصاف کے 3سال۔۔۔گدھوں کی پیداوار میں 2 لاکھ کااضافہ۔۔۔اقتصادی سروے میں دلچسپ انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے تین سال میں 2 لاکھ گدھے بڑھ گئے ،اقتصادی سروے رپورٹ 2020-21 میں دلچسپ انکشاف ۔
رپورٹ کے مطابق 2018-19 میں ملک میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ تھی، 2020-21 میں گدھوں کی تعداد 56 لاکھ ہو گئی،اسی طرح گائے 37 لاکھ، بھینسوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑ بکریاں اور اونٹوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران آٹو موبائل انڈسٹری کی گروتھ میں 182 فیصد تک اضافہ ،کاروں کی مینوفیکچرنگ میں 36.4 فیصد اضافہ ہوا،نئی کاروں کی تعداد 88 ہزار 628 سے بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، جیپ کی پیداوار میں 182.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بسوں کی پیداوار 4.3 فیصد، ٹرک 2.6 فیصد بڑھ گئے،ایک سال میں ٹریکٹرز کی پیداوار میں 65.2 فیصد اضافہ ہوا۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا، پولیو کیس بلوچستان میں رپورٹ ہواجبکہ گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 84 تھی ،سال 2019 میں ملک بھر میں 147 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔
اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 9 لاکھ 28 ہزار 588 کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 105 ہے، گزشتہ 4 سال میں زیر کاشت رقبے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، ملک میں گوشت کی پیداوار 49 لاکھ 55 ہزار ٹن رہی،ملک میں کنو کی پیداوار 23لاکھ 58ہزار ٹن رہی،پھلوں کی برآمدات 8لاکھ 29ہزار ٹن رہی۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 1314 ارب 30 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دیدی ،ایف بی آر نے 448 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی،سیلز ٹیکس کی مد میں 578 ارب 45 کروڑ روپے کی چھوٹ دی گئی،کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں287 ارب77 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی،آزاد اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت 34 ارب 21 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ، رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ سے متعلق 47 ارب 63 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی،الاو¿نسز کی مد میں 37 ارب31 کروڑ روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی ۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق2020-21 مارچ تک مجموعی قرض 38 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ،رواں مالی سال 9 ماہ میں قرضوں میں 1607 ارب روپے کا اضافہ ہوا،مارچ 2021 تک مقامی قرض 25 ہزار 552 ارب روپے رہا ،اسی عرصے تک بیرونی قرضہ 12 ہزار 454 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،مجموعی قرضے جی ڈی پی کے 79.7 فیصد ہوگئے ،رواں مالی سال 9 ماہ میں 2104 ارب روپے سود کی مد میں واپس کئے گئے،مقامی قرض پر سود کی مد میں 1934 ارب روپے واپس کئے گئے،بیرونی قرض پر سود کی مد میں 170 ارب روپے واپس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بیچنے کا اعلان