سیالکوٹ ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے پارٹی امیدوار میدان میں اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار میدان میں اتار دیا ،تحریک انصاف نے صوبائی سیٹ پر قیصر بریار کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا، قیصر بریار سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر ہیں۔
یادرہے کہ یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی صدر وسطی پنجاب اور سینیٹراعجاز چودھری نے قیصر بریار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ دینے کی تجویز دی گئی تھی تاہم معاون خصوصی نے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا، ان کاکہناتھا وہ آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر کھڑی ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر توانائی نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی