عدالت کا عیدالاضحی پر مویشیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدام

Jun 10, 2021 | 19:19:PM
عدالت کا عیدالاضحی پر مویشیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے مویشیوں کی بیرون ملک برآمد پر پابندی عائد کردی، عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مویشیوں کی سمگلنگ روکنے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ عید الضحیٰ تک مویشیوں کی برآمد پر پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پولٹری اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پرچیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عید الضحیٰ میں مویشیوں کی سمگل کی وجہ سے قیمتیں اتنی بڑھ جاتی ہے لوگوں کیلئے قربانی کا جانور خریدنا مشکل ہوجاتا ہے۔کچھ دنوں پہلے مرغی کی قیمت بھی اتنی بڑھ گئی تھی کہ لوگوں کیلئے خریدنا مشکل ہوگیا تھا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ عید الضحی کی آمد ہے اب مویشی کی قیمتیں بڑھ جائی گی اور لوگوں کیلئے قربانی کا جانور خریدنا مشکل ہوجائے گا۔ ایسے اقدامات کرنا چاہئے کہ عید پر غریب لوگ جو قربانی کرنا چاہتے ہیں وہ بھی قربانی کرسکے۔
سیکرٹری خوراک نے کہاکہ عدالت نے چکن کی برآمد پر پابندی عائد کی تو اس کے بعد چکن کی قیمتوں میں بھی کمی آگئی، چکن کی فی کلو قیمت 345 سے تھی جو اب کم ہوکر 186 ہوگئی ہے۔چیف جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ اگر عدالت نے ہی سارا کام کرنا ہے تو پھر ضلعی انتظامیہ کیا کررہی ہے، ہمارا مقصد صرف غریب عوام کو ریلیف دینا ہے ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہاکہ کچھ دن پہلے سفید پوش لوگوں کےلئے چکن خریدنا مشکل تھا، رمضان میں ہرسال ایسا ہوتا ہے قیمتیں بڑھ جاتی ہے،اب عید الضحیٰ آرہی ہے ایسے میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
کمشنر حیوانات پروری نے کہاکہ اس سال ہمیں 80 لاکھ جانور قربانی کیلئے درکار ہیں، 2013 سے جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ایک پابندی کاغذوں اور کتابوں تک ہوتی ہے اور ایک عملی ہوتی ہے،بدقسمتی سے یہ پابندی کتابوں تک ہے، اگر عملی ہوتی تو پھر یہ قیمتیں اتنی نہ بڑھتی۔
 عدالت نے مویشیوں کی پڑوسی ممالک کو برآمد پر عید الضحی تک پابندی اور کمشنرز کو غیر قانونی سمگلنگ روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سیکرٹری فوڈ کو دیگر حکام سے مل بیٹھ کر چوزوں اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے پارٹی امیدوار میدان میں اتار دیا