وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ کل (جمعہ)پیش کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین موجودہ حکومت کی جانب سے (کل)جمعہ کو چوتھا بجٹ پارلیمنٹ پیش کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم آٹھ ہزارارب روپے سے زائد ہے،سود کی مد میں ادائیگیوں کیلئے 3105 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،دفاع کیلئے1330 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ،برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالررکھنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کا مزید کہناہے کہ مالی سال 2021.22 کےلئے درآمدات کا ہدف 55 ارب 30 کروڑ ڈالرکا ہو گا، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کا ہدف دو ارب 30 کروڑ ڈالررکھنے کی تجویز ہے ۔
ذرائع کے مطابق ترسیلات زر کا ہدف 31 ارب 30 کروڑ ڈالرمقرر ہو سکتا ہے،گرانٹس کی مد میں 994 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ ذ رائع کے مطابق سبسڈیز کی مد میں 501 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،بجلی کی سبسڈی 325 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے ۔
ذ رائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز ہے ،بجٹ مالی سال 2021.22، افراط زرکا ہدف آٹھ فیصد رکھنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ صنعتی شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.8 فیصد رکھنے کی تجویز ہے ،مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 16 فیصد رکھنے کی تجویزہے ،نیشنل سیونگز کا ہدف 15.3 فیصد رکھنے کی تجویز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 3سال۔۔۔گدھوں کی پیداوار میں 2 لاکھ کااضافہ۔۔۔اقتصادی سروے میں دلچسپ انکشاف