جمہوریت کے علمبردار عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

Jun 10, 2021 | 20:02:PM

Read more!

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ جمہوریت کے علمبردار عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اپوزیشن تعمیری تنقید کے بجائے واک آﺅٹ کر جاتی ہے، اپوزیشن کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہئے، اپوزیشن آئے اور قانون سازی میں اپنا حصہ ڈالے جو ان کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ ارکان نے رولز کا حوالہ دیا ہے، مشیر پارلیمانی امور نے تفصیل کے ساتھ جواب دیا ہے ،ہماری خواہش ہے کہ جو قوانین ایجنڈے پر ہیں ان کو منظور کیا جائے کیونکہ کل بجٹ اجلاس ہے اور وہ کافی طویل ہوگا۔ 
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ پر بات کی جا سکتی ہے، امریکہ ،بھارت میں مشین کا استعمال ہوتا ہے کیا وہاں جمہوریت نہیں ،اگر وہ استعمال کرتے ہیں تو یہاں کیا قباحت ہے ، وزیر خارجہ نے کہاکہ فخر ہے پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں، اوورسیز کوسٹیک ہولڈر بنانا چاہتے ہیں ، تارکین وطن گواہ رہنا ہم ان کو حقوق دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا

مزیدخبریں