کیپٹن صفدر کو گرفتاری سے ایک ہفتے قبل مطلع کیا جائے‘ عدالت کی نیب کو ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹاتے ہوئے نیب کو پابندکیا ہے کہ اگر گرفتاری مطلوب ہو تو کم ازکم ایک ہفتہ پہلے مطلع کریں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
کیپٹن(ر)صفدر نے موقف میں کہا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں میں 10مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوایا، زائد اثاثہ جات کے الزام میں انکوائری نیب پشاور میں بھی زیرالتواہے، ایک ہی معاملے پر 2صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے دائر مقدمات بھی بھگت رہا ہوں، نیب انکوائری میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت دی جائے۔
وکیل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ویری فکیشن کے لئے بلایا ہے، کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری مطلوب نہیں، انکوائری اسٹیج پر ہم گرفتار نہیں کرتے۔
عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے نیب کو ہدایت کی کہ گرفتاری مطلوب ہو تو کم ازکم ایک ہفتہ پہلے مطلع کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل