ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو ھٹانے کا حتمی فیصلہ ۔۔اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

Jun 10, 2021 | 20:38:PM
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو ھٹانے کا حتمی فیصلہ ۔۔اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم سوری  کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا ،اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں نے عدم اعتماد لانے کی منظوری دےدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈپٹی سپیکر  کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا اور اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک  سپیکر چیمبر میں جمع کروا دی۔عدم اعتماد کی تحریک پر مسلم لیگ ن۔پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کے ارکان کے دستخط ہیں۔

پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل کا کہناہے کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے،تمام قواعد بلڈوز کرکے قوانین پاس کئے جارہے ہیں،پی پی رہنما نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے،اس رویے کیخلاف ہم بائیکاٹ کرتے ہیں،اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ایوان سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جے پی مورگن نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے بہتر ملک قرار دیدیا