(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کےلئے آسانیاں فراہم کی جائیں،اس وقت ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے، اس استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، چیرمین نیپرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیولنک، اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو ان تمام اقدامات کے بارے آگاہ کیا جو سرمایہ کاری اور کاروبار میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے لی گئی ہیں۔ ان اقدامات میں قوانین میں ترامیم، ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار میں آسانی، دیگر محکموں سے NOC کے جلدحصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا، غیر ضروری اور پرانے ضابطہ کار میں ترامیم شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی کی کہ تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور اس ضمن میں طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ ، اپوزیشن رہنماﺅں نے منظوری دیدی
سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں۔۔وزیر اعظم
Jun 10, 2021 | 20:51:PM