(نیوز ایجنسی )بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے نتیجے میں چھ ہزار ایک سو اڑتالیس ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دنیا بھر میں اس وبا کے دوران کسی ملک میں یومیہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ بھارتی ریاست بہار کی جانب سے کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پر کی گئی نظرثانی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس ریاست میں ان ہلاکتوں کو بھی اموات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو گھروں یا نجی ہسپتالوں میں ہوئیں۔ بہار کے محکمہ صحت نے گزشتہ روز اسی تناظر میں ہلاکتوں کی تعداد میں نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری کیے تھے۔ اس سے قبل امریکا میں بارہ فروری کو ایک روز میں پانچ ہزار چار سو چوالیس ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ملا لہ یو سفزئی کو خو د کش حملہ میں اڑانے کی دھمکیض
بھارت ۔۔کورونا کےحملوں کا نیا ریکارڈ ۔۔ایک دن میں6148افرادہلاک
Jun 10, 2021 | 22:00:PM