نواز،مریم نظام سے باہر۔۔ مستقبل شہباز شریف کا ہے ۔۔اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتیں بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں ،وہ بلیک میلنگ کررہی ہیںجو پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ مریم نوازکے مطابق مرضی کے فیصلے نہیں ہوں گے تو بلیک میل کروں گی، نوازشریف اور مریم نواز نظام سے باہر ہیں ،نوازشریف اورمریم کاکوئی مستقبل نہیں البتہ شہبازشریف کا ہے۔
اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف اورمریم کی باتیں بھارت کوپسندآتی ہیں ان کا بیانیہ بھارت کوسوٹ کرتا ہے اور وہ خوش ہوتا ہے بھارت یہی توچاہتا ہے پاکستانی ادارے بدنام ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے علی ظفر کی ذمہ داری لگائی، جہانگیرترین کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم اپناکام کررہی ہے مجھے نہیں معلوم جہانگیرترین کوکونسے سے راز معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے اچھی امید ہے ،حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت انشااللہ گرے لسٹ سے نکل جائیںگے۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو ھٹانے کا حتمی فیصلہ ۔۔اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی