اداکا رہ صو فیہ مرزا کے سابق شو ہر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکمنامہ جا ری کر دیا

Jun 10, 2021 | 23:46:PM
اداکا رہ صو فیہ مرزا کے سابق شو ہر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکمنامہ جا ری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جا ری کر دیا ہے۔
 تفصیلا ت کے مطابق عدالت عا لیہ نے یہ حکم دیتے ہوئے ریڈ وارنٹ واپس کرنے کی کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اداکارہ کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں درخواست گزار کا نام سفارت کار ہونے پر استثنیٰ کی وجہ سے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو عدالتی حکم پر عمل کرکے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کنگ شاہ رخ کس مر داداکار سے شا دی کے خوا ہشمند۔۔جا نیے