عمران خان کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Saddened to learn of the passing of our MNA Aamir Liaquat. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2022
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہمارے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر دل رنجیدہ ہے۔ عمران خان نے عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کی۔
اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔