یا اللہ خیر!!! پاکستان ایک بار پھر شدیدخطرے کی لپیٹ میں 

Jun 10, 2022 | 10:04:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان ایک مرتبہ پھر خطرے کی لپیٹ میں ہے کیونکہ ٹڈی دل ایران تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل ایران پہنچ گیا ہے جس کے باعث فصلیں تباہ ہونے کے ساتھ کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے اور ابھی یہ تباہی مزید جاری ہے۔

دو سال قبل کورونا کے ساتھ ٹڈی دل نے پاکستان کے کھیتوں اور کھلیانوں پر حملہ کیا تھا او ماضی میں انہی دنوں ٹڈی دل نے کروڑوں روپے کا نقصان بھی کیا تھا مگر اب تک این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹڈی دل نے دوبارہ پاکستان میں حملہ کیا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: “جب واپسی کا سوچا ہی نہیں تو آؤں کیسے‘‘عامر لیاقت کی آخری ویڈیو نے رلا دیا

مزیدخبریں