وزیراعلی حمزہ شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چلینج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا گیا۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو جسٹس آف پیس کے اندراح مقدمہ کی مصدقہ کاپی درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید فرہاد ترمزی عدالت میں ہیش ہوئے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میاں اسلم اقبال کا بھائی میاں افضل اقبال تحریک انصاف کا سرگرام کارکن ہے، میاں افضل اقبال 23 اور 24 مئی کی رات لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو اکسا رہا تھا، ڈی سی کے حکم پر میاں افضل اقبال کو نظر بند اور لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسے رہا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بڑا فیصلہ ،منحرف ارکان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی
وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او سمن آباد نے قانون کے مطابق ڈیوٹی کی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے مصدقہ کاپی درخواست کے ساتھ نہیں لگائی، کیا حکومت کی بھی وہاں رسائی نہیں ہے۔ اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر تک مصدقہ کاپی لگا دیتا یوں۔ جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ مصدقہ کاہی لگا کر آجائیں، کیس کو آج ہی دیکھ لیں گے۔