(ویب ڈیسک) برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 506 روپے سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 515 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ 23۔2022: سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر برطانوی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں گاڑی سڑکوں پر لانا ناممکن ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ برطانیہ میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں 17 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث فیملی کار میں پیٹرول فل کرانے کی قیمت پہلی بار 100 پاؤنڈ سے تجاوز کرگئی ہے۔