پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، حکومت کا گرفتاری کا فیصلہ

Jun 10, 2022 | 11:13:AM
تحریک انصاف، انسداد دہشتگردی عدالت،وارنٹ گرفتاری
کیپشن: پولیس نے تحریک انصاف کی گرفتاری کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی لانگ مارچ والے دن لاہور میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر پولیس نے عدالت سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی حمزہ شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

 انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ پولیس نے تحریک انصاف کی گرفتاری کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تھانہ شاہدرہ نے حماد اظہر، یاسر گیلانی، ندیم بارا، عدیل نواز، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، اکرام عثمان، حسان نیازی، زبیر نیازی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے۔

 پولیس نے امتیاز شیخ، عندلیب عباس، مراد راس، ڈاکٹر یاسین راشد، میاں اسلم اقبال کے وارنٹ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔