لانگ مارچ سے متعلق کیس: عمران خان ڈی چوک میں بدنظمی کے ذمہ دار قرار

Jun 10, 2022 | 12:34:PM

(24 نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق کیس میں آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ عمران خان کو ڈی چوک میں بدنظمی کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

 تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون داخل ہونے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہدایت دی۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مظاہرین ریڈ زون داخل ہوئے، چیئرمین تحریک انصاف کے ویڈیو پیغام میں کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا گیا، 700 سے 800 مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، حکومت کا گرفتاری کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:پاکستان گزشتہ 2 برس سے ترقی کی راہوں پر تھا: عمران خان

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی حمزہ شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مظاہرین نے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹائیں، فواد چودھری، زرتاج گل، سیف اللہ نیازی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنما اشتعال دلاتے رہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایچ نائن گراونڈ نہیں گئے، تحریک انصاف کا کوئی کارکن ایچ نائن گراونڈ نہیں پہنچا۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ 21 شہری ریڈ زون داخلے کے دوران زخمی ہوئے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا، تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ سے لیس تھے اور ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے، پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت کے مطابق منظم طریقے سے مظاہرین ریڈ زون داخل ہوئے۔

مزیدخبریں