سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں کتنا  اضافہ ۔ اہم خبر آ گئی

Jun 10, 2022 | 12:51:PM
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں  اضافہ ۔ اہم خبر آ گئی
کیپشن: تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ ہونے والے بجٹ مذاکرات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر رضا مند ہو گیا۔

مالی سال 23 ۔ 2022 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائےگا, وفاقی حکومت نئے مالی سال 23 ۔ 2022 کیلئے وفاقی بجٹ آج جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی جس میں درپیش ملکی اوربین الاقوامی منظرنامہ کے تناظر میں مالی وزری استحکام،خسارہ میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات کے متبادل مقامی مصنوعات کی تیاری ، کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانی اور زراعت کے فروغ پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کی جانب سے حراساں کرنے کا معاملہ۔ دعا زہرا لاہور ہائی کورٹ میں پیش

 ذرائع کے مطابق آج پیش ہونے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سستا ہوگا اور کیا مہنگا ؟ مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا