بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر، آئی جی پولیس نے پانچ ہزار سے زائد نئے کانسٹیبل بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی۔
آئی جی پولیس نے کانسٹیبل بھرتی کرنے کے سمری ارسال کر دی۔ یہ سمری محکمہ داخلہ میں انڈر پروسیس ہے۔ محکمہ داخلہ کے بعد یہ سمری کابینہ کو جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد نئی بھرتی کی جائے گی۔ بھرتیاں لاہور سمیت تمام اضلاع میں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں کتنا اضافہ ۔ اہم خبر آ گئی
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 9500 ارب روپے کے حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ آج منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ کنوینس الاونس، میڈیکل الاونس سمیت دیگر الاونسز میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255 ارب کا ٹیکس جمع کرے گا، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اگلے مالی سال کے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف2560 ارب روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں وصولیوں کا ہدف4695 ارب روپے تجویز کیا ہے۔