(24 نیوز)آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ سپریم کورف میں جمع کروا دی۔
پولیس رپورٹ میں لانگ مارچ کے دن ڈی چوک میں بدنظمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔700 سے 800 سو مظاہرین نے کنٹینٹرز و دیگر رکاوٹیں ہٹائیں۔پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مظاہرین کوروکنے کی ہرممکن کوشش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری، زرتاج گل، سیف اللہ نیازی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنما اشتعال دلاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، حکومت کا گرفتاری کا فیصلہ
پولیس رپورٹ میں عمران خان کو ڈی چوک میں بدنظمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔