(24 نیوز)ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالرکی منظوری دیدی،رقم تعلیم اور صحت کی سہولیات کیلئے خرچ کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نےپاکستان میں تعلیم و صحت کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے رقم خیبرپختونخواکو ملے گی۔
واضح رہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کی رقم کی منظوری دی۔