پاکستان نے پسماندہ افغان بھائیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

Jun 10, 2022 | 17:00:PM
افغانستان، شہری، مہاجرین، پاکستان
کیپشن: افغان مہاجرین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے پسماندہ افغان شہریوں کے تیسرے ممالک کیلئے افغانستان سےانخلاء کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔ 

وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وفاقی کابینہ نے تیسرے مرحلے کی منظوری دی ہے۔ سمری کے مطابق افغان شہریوں کو دیگر ممالک تک رسائی کے لیے محفوظ انخلا فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

وفاقی کابینہ سے منظور شدہ فیصلے کے تحت پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کیلئے ویزہ آن آرائیول کی سہولت دیدی گئی ہے۔ تاہم یہ سہولت صرف ان پسماندہ افغان شہریوں کو میسرہوگی جوپاکستان کے راستے دیگرممالک جانے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے ملازمین کے لئے اہم خبر

سمری میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق ان افغان شہریوں پر ہوگا جن کو کسی تیسرے ملک نے اسپانسرکیا ہو۔ اس پالیسی کا اطلاق 60 دن کیلئے ہوگا۔ جو کہ 8 جون سے نافذالعمل ہوچکی ہے اور 8 اگست تک نافذالعمل رہے گا۔