نان فائلرز کریڈٹ کارڈ سوچ کر استعمال کریں، حکومت نے بڑا ٹیکس لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت نے نان فائلرز پر ایک اور بڑا ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اب نان فائلرز کو کریڈٹ کارڈ کا استعمال دل تھام کر کرنا ہوگا۔
کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ایک فیصد ٹیکس لگ جائے گا، نان فائلرز کو کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر 2 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
بجٹ میں انکم ٹیکس کے سلیبس کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، انکم ٹیکس سلیبس 12 کے بجائے 7 ہوسکتے ہیں، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پرٹیکس بڑھ جائے گا۔
بجٹ میں آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس میں دی گئی مراعات کم کرنے اور انٹرنیشنل سفرکیلئے بزنس کلاس پر4 گنا ٹیکس بڑھانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آندھی اور بارش۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
ایک ماہ میں10 ہزار ڈالر سے زائد اور ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد ڈالرخریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔