بجٹ تقریر ، وزیرخزانہ نے کم آمدنی والے افراد کو خوشخبری سنادی 

Jun 10, 2022 | 17:22:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیاہے کہ وزیراعظم نے 40 ہزار سے کم آمدن والے خاندانوں کو 2 ہزار ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا، اس سے 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کو 2 ہزار روپے زائد ملیں گے،انہوں نے سابق حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور میں مزید 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ان کا کہناتھا کہ سابق حکومت نے اپوزیشن رہنماوں کو جیلوں میں ڈالا،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت توانائی بحران حل کرچکی تھی،ان کا مزید کہناتھا کہ 2018 کے بعد چینی 140روپے سے تجاوز کرگئی تھی، شہباز شریف چینی کو واپس 70 روپے کلو تک لائے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے ہمیشہ قومی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دی،حکومت کے پاس وقت بہت کم ہے،لیکن ہم مشکل فیصلوں کیلئے تیار ہیں،ان کا کہناتھا کہ سابق حکومت نے عالمی برادری اور آئی ایم ایف کے سامنے بار بار موقف بدلا،گزشتہ حکومت کی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے غریب کی زندگی اجیرن ہو گئی،ان کا مزید کہناتھا کہ سابق حکومت نے آمدن سے زیادہ خرچ کیا،پونے 4سال کے دوران سابق حکومت نے20ہزار روپے قرض لیا۔ان کا کہناتھا کہ سابق حکومت نے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل

مزیدخبریں