بجٹ میں عمران خان کی کٹا بچاؤ، کٹا پالو سکیم جاری رکھنے کی تجویز

Jun 10, 2022 | 17:34:PM

(ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کٹا بچاؤ، کٹا پالو اور مرغی پالو پروگرامز جاری رکھنے کی تجویز ہے۔

وفاقی بجٹ میں کٹا پالو پروگرام کیلئے 12 کروڑ روپے اور کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعظم کے خصوصی پروگرام بیک یارڈ پولٹری کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ کمزور ۔ ڈالر پھر مہنگا

اس کے علاوہ وفاقی بجٹ میں حکومت کی عمران خان کا ’صحت سہولت پروگرام‘ جاری رکھنے کی بھی تجویز شامل ہے۔

مزیدخبریں