عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کامیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پٹرول پر 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آندھی اور بارش۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی