وفاقی بجٹ ،موبائل فون مزید مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بجٹ میں درآمدی موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی جبکہ 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :مالی سال 2022-23کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش