آئندہ مالی سال لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن دیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گیس صارفین کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ گیس کی قلت کے باوجود آئندہ مالی سال لاکھوں صارفین کو نئے کنکشن دیے جائیں گے۔
ملک میں اگلےسال تک 5 لاکھ 37 ہزار نئے گیس صارفین سسٹم میں شامل ہوں گے۔ سوئی ناردرن 4 لاکھ 3 ہزار 50 کنکشن جاری کرے گی۔ اسی طرح سوئی سدرن 1 لاکھ 34 ہزار 20 کنکشن جاری کرے گی۔
سوئی ناردرن 4 لاکھ گھریلو، 2800 کمرشل اور 250 صنعتی کنکشن جارے کرے گی۔
سوئی سدرن ایک سال میں 1 لاکھ 33 ہزار 10 گھریلو، 775 کمرشل، 235 صنعتی کنکشن دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ ،موبائل فون مزید مہنگے
یاد رہے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران دونوں کمپنیوں نے 3251 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی ہے۔