پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے اہلخانہ کی وضاحت آگئی

Jun 10, 2022 | 19:23:PM

(ویب ڈیسک)سابق پرویز مشرف کی صحت کی حوالے سے پرویز مشرف کے اہلخانہ کی وضاحت بھی آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں ،پرویز مشرف کی فیملی کے مطابق سابق صدر تین ہفتے سے بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

فیملی کے مطابق سابق صدر ایک ایسے مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں ان کی صحت یابی ایک ناممکن مرحلہ ہے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ سابق صدر کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرعامر لیاقت کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مزیدخبریں